توہین رسالت مقدمہ میں آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف حتمی اپیل کی سماعت جمعرات کو

لاہور:پاکستانی سپریم کورٹ توہین رسالت کی مجرم آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف حتمی اپیل کی سماعت جمعرات کو کرے گی۔ایک حلقہ کا خیال ہے کہ معاملہ ایک زندگی بچانے کا نہیں بلکہ ملک کی روح اور سماج کے لیے ایک آزمائش ہے کیونکہ حکومت حقوق انسانی کے احترام اور شدت پسندوں کو خوش کرنے کے درمیان تنی دو دھاری تلوار پر کھڑی ہے۔
چھ سال قبل پانی کے ایک کٹورے پر ایک مسلم خاتون کے ساتھ بحث کے دوران حضور محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات منھ سے نکالنے کے جرم میں سزائے موت کی مستحق قرار دیے جانے کے بعد آسیہ بی کی رحم کی یہ آخری اپیل ہے۔
واضح رہے کہ 2010میں آسیہ بی بی کے وکیلوں کے اس استدال کے باوجود کہ وہ بے قصور ہے اور الزام لگانے والی ساتھی مزدور عورتوں نے اس سے دشمنی نکالی ہے اسے سزائے موت سنادی گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Asia bibis final appeal against blasphemy to be heard in supreme court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply