پاکستان سے متعلق اشرف غنی کا بیان قابل مذمت: سرتاج عزیز

اسلام آباد: (یو این آئی)پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیربرائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اتوار کے روز ہندوستان کے شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران پاکستان کے خلاف افغان صدر اشرف غنی کے بیان کو قابل مذمت قرار دیا۔
ہارٹ آف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر کے وطن واپسی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرتاج نے کہا کہ کسی ملک کے خلاف الزام تراشیاں یا اسے مورد الزام ٹہرا کر دہشت گردی کا قلع قمع نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان پر ایک بار پھر شدت پسند تنظیموں کی پشت پناہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستان نے افغانستان کی نو تعمیر کے لیے جو 500ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے اسے وہ اپنے پاس رکھے اور بہتر ہوگا کہ وہ اسے اپنے یہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر صرف کرے۔ انہوں نے یہ بات دوران تقریر براہ راست سرتاج عزیز کو مخاطب کر کے کہی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ashraf ghanis statement deserves condemnation sartaj aziz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply