پاکستانی رینجرز وپولس نے رد فساد کارروائی کے دوران 26مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا

اسلام آباد: پاکستانی رینجرز ، پولس اور انٹیلی جنس اداروں نے مسلح ا فواج کے چلائے گئے رد فساد آپریشن کے تحت پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے کم و بیش26مشتبہ انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا۔
انٹر سروسزز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان ، سیالکوٹ ،اٹوک ،حسن ابدال،نارووال، شکر گڑھ ،راجن پور اور اسلام آباد میں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جو مشتبہ گرفتار کیے گئے ہیں ان میں 11افغان باشندے ہیں۔ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود، کمپیوٹرز، آئی ای ڈی اور خود کش جیکتیں نیز بم بنانے میں کام آنے ولا سازو سامان اور آلات پائے گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: As many as 26 suspects rounded up in punjab amid operation radd ul fassad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply