جمیعت علمائے اسلام فضل کی صد سالہ یوم تاسیس تقریبات شروع، امام کعبہ السدیس بھی پہنچ گئے

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (فضل)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جمیعت کی صد سالہ یوم تاسیس کی تقریبات کاجمعہ سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔ جے یو آئی ف ۔ صد سالہ یوم تاسیس کی تقریبات میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر معروف و مشہور شخصیات سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور حکومتی عہدیداروں کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے امام کعبہ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
امام کعبہ الشیخ صالح بن ابراہیم اور سعودی وزیر مذہبی امور پشاور پہنچ گئے۔ پشاور ائیرپورٹ پر امام کعبہ اور سعودی مذہبی امور کے وزیر کا مولانا فضل الرحمن اور گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے پرتپاک استقبال کیا ۔
بعد ازاںامام کعبہ اقبال ظفر جھگڑا اور سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبد الغفور حیدری کے ہمراہ نوشہرہ کے اضا خیل پہنچے جہاں انہوں نے جمعہ کا خطبہ دینے کے ساتھ جمعے کی نماز بھی پڑھائی۔8اپریل کو امام کعبہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد بھی متوقع ہے۔اس حوالے سے وزیر اعم ہاؤس سے باضابطہ طور پر رجوع کیا گیا تاکہ معزز مہمان کی پارلیمنٹ آمد کو حتمی شکل دی جا سکے۔ پارلیمنٹ میں امام کعبہ عصر کی نماز ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر وہ موجود لوگوں سے خطاب بھی کر سکتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrival of imam e kaaba abdul rahman al sudais in peshawar pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply