وزیر مالیات اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: یہاں کی ایک احتسابی عدالت نے ایک کرپشن کیس میں وزیر مالیات اسحاق ڈار کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پیر کے روز عدالت کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے احتسابی جج محمد بشیرسے استدعا کی کہ چونکہ ان کے موکل فی الحال بغر ض علاج لندن میں ہیں اس لیے انہیں پیر کے روز عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیاجائے۔
حارث نے مزید کہا کہ ڈار کو دوشنبہ میں 16ویں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون وزارتی کانفرنس میں شرکت کے بعد جدہ جانا پڑا جہاں وہ بیمار پڑ گئے اور طبی معائنہ کے لیے انہیں لندن جانا پڑ گیا۔وکیل نے ثبوت کے طور پر طبی رپورٹیں بھی پیش کیںاور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جمعرات کو آئندہ سماعت پر ان کا موکل عدالت میںحاضر ہو جائے گا۔
جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا لیکن احتسابی عدالت کے وکیل کی جانب سے زبردست مخالفت اور سماعت کے لے ملزم کی عدالت مین حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تلقین کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrest warrant out for dar for failing to show up at graft hearing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply