پاکستان کا ساڑھے چار کروڑ نوجوان ووٹرز عام انتخابات پر زبردست اثر انداز ہو گا: سروے

اسلام آباد: توقع ہے کہ ملک کے 46ملین نوجوان ووٹرزاس سال کے اواخر میں ہونے والے عام انتخابات میں ایسا کلیدی کردار ادا کریں گے کہ غیر متوقع نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نوجوان ووٹروں کی کثیر تعداد ، جن میں سے اکثریت سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے ،نہ صرف آن لائن انتخابی تشہیرکو ایک نیا رخ دے گی بلکہ اگر انتخابات کے روز یہی نوجوان ووٹرزبڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کثیر تعداد میں ووٹ ڈالنے نکل کھڑے ہوئے تو متعدد حلقوں میں زبردست الٹ پھیر کر کے انتخابی منظر نامہ تک بدل سکتے ہیں۔

عمر کی ترتیب کے حساب سے جو اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں اس میں17.44ملین 18تا25سال کے ہیں۔ 26سے35سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد 28.99ملین اور 36سے45سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد 24.48ملین ہے۔18تا35سال کی عمر کے ووٹرز کو نوجوان ووٹروں کے زمرے میں رکھا گیا ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 46m young voters set to play key role in polls in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply