آف شور کمپنیوں سے مزید ڈھائی سو سے زائد پاکستانیوں کا تعلق ہونے کا پنامہ لیکس میں انکشاف

کراچی: غیر ملکوں میں اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں سے تعلق کے حوالے سے پنامہ لیکس کے عنوان سے اب تک کے سب سے بڑے انکشاف میں مزید 259ان پاکستانیوں کے نام منظر عام پر آئے ہیں جن کا آف شور کمپنیوں سے تعلق ہے۔ یہ اعداد و شمار انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے پیر کی شام میں عام کیے ہیں۔ان ناموں میں جنہیں آف شور کمپنیوں کی ویب سائٹس پر ڈالا گیا ہے کچھ ا ہم نام یہ ہیں۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے سابق جنرل منیجر عبد الستار ڈیرو،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شوکت احمد، معروف فلم ساز شرمین عبید چینوئی کی والدہ صبا عبید، عرفان پوری ، سلمان احمد، گل محمد تبہ،حسین داو¿د مع صاحبزادگان عبد الصمد داؤد اور شہزادہ داؤد، بینکر و اسٹاک بروکر جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی صدیقی اورجنگ گروپ کے میر شکیل الرحمٰن۔ان اعداد و شمار میں 10آف شور حدود بشمول برٹش ورجن آئس لینڈ، دی کوک آئس لینڈ اور سنگا پور میں قائم کی گئی کمپنیوں کے حوالے سے ملکیت سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 259 pakistanis named in fresh panama papers leak in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply