پاکستان میں25جولائی کو16لاکھ کا انتخابی عملہ تعینات کیا جائے گا: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25جولائی کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے پولنگ اور سیکورٹی عملہ کی تعداد کے حوالے سے جمعہ کو تفصیل جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ والے دن 1.6ملین (16لاکھ) انتخابی عملہ تعینات کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن والے دن 4لاکھ49ہزار 465پولس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں سے 2لاکھ 21سو پنجاب اور اسلام آباد میں اور ایک لاکھ500پولس اہلکار سندھ مین تعینات کیے جائیں گے۔

خیبر پختون خوا میں 87ہزار 269پولس اہلکار تعینات ہوں گے۔مزید برآں ملک گیر پیمانے پر 3لاکھ 71فوجی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے اعلانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دو فوجی ہر پولنگ اسٹیشن کے اند ر اور دو باہر تعینات کیے جائیںگے۔

الیکشن کمیشن اسٹاف میں سے 85ہزار 307پریذائیڈنگ افسر ان ہوں گے اور 5لاکھ10ہزار 356اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران ہوں گے۔علاوہ ازیں 2لاکھ55ہزار 178پولنگ افسران ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 1 6 million polling staff to be deployed on election day ecp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply