پڑسی ملکوں کے تعاون سے ہی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن:جنرل راحیل

اسلام آباد:پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری ہے اور پڑوسی ممالک کی مدد سے ہی اسے پوری طرح ختم کرنا ممکن ہے۔
مسٹر شریف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی پناہ گاہوں اور چھپنے کے ٹھکانوں کو پور ی طرح تباہ کیا جاچکا ہے۔ پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق مسٹر شریف نے جرمنی میں فوجی سربراہوں کی ایک کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی سلامتی دستے دہشت گردوں کے خلاف بہت ٹھوس طریقہ سے لڑرہے ہیں اور ان پر قابو پانے کی بھر پور جدوجہد کررہے ہیں۔
جنرل راحیل نے کانفرنس میں شریک ممالک کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے۔ اس جنگ میں ہمارا بہت جانی و مالی نقصان ہوا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armys fight against terrorism will continue says general raheel in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply