پاکستانی فوج ہر قیمت پر ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرے گی:جنرل راحیل

خیریان: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کے روز کہا کہ فوج پاکستان کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرے گی خواہ اس ے لیے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق جنرل راحیل نے خیریان میں قومی انساد دہشت گردی مرکز میں فوجی افسروں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہیں۔
جنرل راحیل نے کہا کہ دسیوں سال سے دہشت گردی کا شکار رہنے کے باوجود پاکستان قوم کے تحمل اور فوج کی پیشورانہ صلاحیتوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army will defend every inch of pakistan gen raheel in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply