پاکستان میں عام انتخابات میں فوج غیر جانبدارانہ اور غیر سیاسی کردار ادا کرے گی:میجر جنرل غفور

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج غیر جانبدار اور غیر سیاسی ادارے کے طور پر اپنے فرائض و ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

فوج پورے ملک اور ملک کے ہر فرد کے لیے ہے۔ اس کا کسی سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں ہوتی۔ اس کا کام ملک اور اس کے عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

لیکن انہون نے یہ بھی کہا کہ عوام پر بھی خواہ وہ سیاسی رہنما، کارکن یا عام ووٹر ہوں یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اگر انہیں فوجیوں سے محبت ہے تو وہ انہیں پر سکون طریقہ سے ڈیوٹی کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سے مسلسل یہ وچھا جاتا رہا کہ انتخابات ہوں گے بھی یا نہیں ولیکن سب سیکھ رہے ہیں کہ پاکستان عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا الیکشن ہے جو جمہوری عمل کو یقینی بنائے گا ۔اور 25جولائی کو عوام ملک کو ایک جمہوری حکومت سونپیں گے۔

25جولائی کے پارلیمانی انتخابات کی وضاحت کرتے ہوئے میجر جنرل غفور نے کہا کہ مسلح افواج انتخابات کرانے میں براہ راست کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اور نہ ہے۔ہم تو صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کی اس عمل میں تعاون دینے کی درخواست پر اس کی معاونت کرتے ہیں ۔

انہون نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلح افواج انتخابی عمل پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کی گئی ہے ۔فوجی پہلے بھی عام انتخابات میں اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔

Title: army to fulfill election duties in non political impartial manner dg ispr in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply