سرحد پار موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فوج کو اختیار دے دیا گیا:وزیر مالیات

اسلام آباد: وزیر مالیات اسحاق ڈار نے سینیٹ کو مطلع کیا کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے لیے سرزمین افغانستان کے استعمال کیے جانے کے ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد فوج کو اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ سرحد پار بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔ ڈار نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ لاہور اور حیات آباد کے دو حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں دہشت گردوں نے غیر ملکی سرزمین کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے بھی کسی ملک کی سرزمین استعمال نہیں کی جائے گی۔

Title: army to act against terrorists across border dar tells senate | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply