پاکستانی فوجی سعودی عرب میں خدمات انجام دیں گے

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موجودہ دو طرفہ فوجی معاہدے کے تحت وہ سعودی عرب میںفوجی تعینات کر رہی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے درمیان ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ پاک۔
سعودی دو طرفہ دفاعی تعاون کے تحت ٹریننگ اور مشاورتی مشن پر ایک پاکستانی فوجی دستہ سعودی عرب بھیجا جا رہا ہے۔جنرل باجوہ اس سے قبل خاموشی کے ساتھ سعدی عرب کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے تین روز قیام کیا اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بری فوج کے سپہ سالار لیفٹننٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز کے ساتھ ملاقاتوں کوہی ظاہر کیا گیا۔
دو ماہ مین یہ ان کا دوسرا دورہ سعودی عرب تھا۔سعودی عرب2015میں یمن سے ٹکراؤکے بعد سے ہی پاکستان سے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army says troops being sent to saudi arabia in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply