شریف خاندان کے باعث پاکستان میں جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق:شیخ رشید

مونٹریال: کناڈا میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے جکہ فوج پاکستان میں جمہوریت بچانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ یہاں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ ان کو کیوں نکالا گیا،اگر نہیں جانتے تو جان لیں کہ آپ کو آپ کی کرتوتوں باعث نکالا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو شرم آنی چاہئے اور ان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد وہ بین الاقوامی زر فنڈ میں بیٹھنے کے لائق نہیں رہے۔ انہوں نے اسحاق ڈار سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ آئندہ چھ ماہ ناہیت اہم ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army making all efforts to save democracy in pakistan says rasheed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply