ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوجی میجر ہلاک

اسلام آباد: بدھ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی علاقہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ایک فوجی میجر ہلاک ہو گیا۔ انٹر سروسز پبلک رلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ کیا کہ ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے اطلاع پر یہ فوجی کارروائی کی گئی ۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر اسحاق شہید ہوگئے ہیں۔ 28 سالہ میجر اسحاق خوشاب کے رہائشی تھے۔ لواحقین میں ایک سال کا بیٹا اور بیوہہے۔میجر اسحاق کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں میں ادا کی گئی جس میں فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ اور پشاوور کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نذیر بٹ سمیت کئی دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے، تاہم کسی بھی صورت میں دہشت گردوں کے عزائم کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی ان کے آگے گھٹنے ٹیکے جائیں گے۔پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہی ہمارا مشن ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دوران چارفوجی افسران جان کی قربانی دے چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army major martyred in di khan ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply