طورخم سرحد پر افغان فائرنگ میں زخمی پاکستانی فوجی افسر انتقال کر گیا

پشاور:ایک پاکستانی فوجی افسر جو پیر کے روز طورخم سرحد پر افغان فائرنگ میں شدید زخمی ہو گیا تھا منگل کے روز پشاور میں کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹلمیں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
سیکورٹی ذرائع نے بھی میجر علی جواد چنگیزی کے انتقال کرجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نماز جنازہ پشاور میں ہوگی اور ان کے آبائی شہر کوئٹہ میں تدفین کی جائے گی۔
انٹر سروس پبلک ریلیشنز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طرخوم گیٹ پر اتوار کو افغان سیکورٹی فورسز کی پاکستانی علاقہ کو نشانہ بنا کر کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد سے ہی پاکستانی و افغان سیکورٹی عملہ کے درمیان چھوٹی موٹی جھڑپیں جاری ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طرخوم کے راستے دہشت گردوں کی آمد و رفت پر قابو پانے کے لیے پاکستان سرحد پر اپنے علاقہ میں دیوار تعمیر کر رہا تھا۔لیکن حکومت افغانستان سرحد کو تسلیم نہیں کرتی اور وہاں باڑھ باندھنے اور اسے باقاعدہ سرحد بنانے کی کوششوں کی مزاحمت کرتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: army major killed in afghan cross border firing in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply