پاکستانی فوج نے پاک افغان سرحد پر کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وادی راجگل میں پاک۔ افغان سرحد پر اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ایک بیان کے مطابق اس کارروائی کے تحت خیبر ایجنسی میں سرحد پر دہشت گردوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے اور روک تھام کرنے کے لیے وادی راجگل میں اضافی فورس تعینات کر دی گئی۔
سرحد کے دونوں جانب زبردست فوجی جماؤ کے باوجود دہشت گردوں کی آمد و رفت زبردست تشویش کا باعث ہے۔جنوری میں بچہ خان یونیورسٹی حملہ کی تحقیقات سے یہ بات ساکمنے آئی کہ اس حملے اصل سرغنہ، اسکیم تیار کرنے والے اور اس حملہ کو انجام دلانے میں معاونت کرنے والے عناصر نے افغانستان کی ہی سرزمین اورمواصلاتی نیٹ ورک کا استعمال کیا تھا۔
حکومت پر فوج کی جانب سے زبردست دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ اس کی انسداد دہشت گردی اقدامات کو، جو دسمبر2004میں آرمی پبلک اسکول سانحہ کے بعد کل جماعتی اتفاق رائے سے قومی ایکشن پلان کے عنوان سے وضع کی گئی اس کی حکمت عملی کوعملی جامہ پہنانے کے متقاضی ہیں، تیزی سے کیے جائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: army launches operation along pak afghan border in khyber agency in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply