فوج نے شمالی وزیرستان میں شاوال آپریشن کو ہر لحاظ سے کامیاب ہونے کا اعلان کیا

پشاور: فوج نے شمالی وزیرستان کے شاوال علاقہ میں اپنی کارروائی کو مکمل طور پو کامیاب قرار دیتے ہوئے علاقہ کو دھماکہ خیز مواد اور دیگر کارآمد اسلحہ بارود سے پاک کرنے کی مہم شروع کر دی۔انٹر سروس پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان سرحد کے قریب جنگ زدہ علاقہ کا دورہ کیا جہاں انہیں وہاں تعینات کمانڈروں نے فوجی کارروائی میں اب تک ملی تمام کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلہ سے جو فروری میں شروع ہوا تھا، اب تک 800کلومیٹر سے زائد کا علاقہ بازیاب کرا لیا ہے۔ایک سیکورٹی افسر نے کہا کہ کارروائی کا جاری مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا اور فوج سرحد کے قریب تمام اہم اور حساس مقامات پر کنٹرول کیے ہے۔واضح رہے کہ یہ آپریشن ضرب عضب علاقہ سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے قلع قمع کے لیے جون2014میں شروع ہوا تھا حکام نے کہا کہ تقریباً4000انتہا پسند مارے جا چکے ہیں اور میرام شاہ، میر علی اور دیگر علاقوں سے ٹنوں دھماکہ خیز مادہ بر آمد کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army declares shawal operation successful in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply