فوجی سربراہ نے چار خونخوار دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز ان چار خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جودہشت گردی کے حوالے سے کئی بہیمانہ واردتوں میں ملوث تھے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ چاروں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔
مجموعی طور پر وہ 21افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ ان مجرموں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ ان پر فوجی عدالت نے مقدمہ چلاکر سزائے موت سنائی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief signs off on death warrants for four hardcore terrorists in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply