جنرل راحیل نے پاکستانی فوجیوں کو ہندوستانی فائرنگ کا موثر جواب دینے کا حکم دیا

نئی دہلی:جہاں ایک جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے آج ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباولے کو طلب کرکے حقیقی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی اس مبینہ خلاف ورزی کے خلاف، جس میں سات پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے، احتجاج درج کرایا وہیں دوسری طرف فوجی سربراہ راحیل شریف نے حقیقی کنٹرول لائن پر تعینات پاکستانی فوجیوں کو پیر کے روز یہ حکم دیا کہ سرحد پر بلا اشتعال ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیں۔
فوج کے ابلاغی ذرائع بازو کے مطابق جنرل راحیل نے جہلم میں ایک بریفنگ میں کہا کہ فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھے گی۔فوجی سربراہ آج علی الصباح ایل او سی پر ہندوستانی فائرنگ میں ہلاک ونے والے سات پاکستانی فوجیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جہلم آئے ہوئے تھے۔
دریں اثنا پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بین السطور ایٹمی حملہ کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ انہوںنے ڈھکے چھپے الفاظ میں یہ کہا کہ ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی متواتر خلاف ورزی کے جواب میں کہیں پاکستان سے کوئی ”اسٹریٹجک غلطی“ نہ ہوجائے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ ہندوستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں طلب کرکے پاکستان نے اس واقعہ پر احتجاج کیا جو اس کے نزدیک ”بلا اشتعال کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں بھمبرا علاقے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief orders soldiers to continue responding to indian aggression in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply