حرمین شریفین کی حفاظت ہماری ایمانی اور سعودی عرب کی خودمختاری کا دفاع اخلاقی ذمہ داری ہے: پاکستانی فوجی سربراہ

اسلام آباد:سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور اس سے نمٹنے کی مساعی میں پاکستانی کے تعاون کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش نے اپنے دورہ پاکستان میں فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں سعودی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان کی خدمات کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات کے دوران جنرل باجوہ اور العیش نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت ہماری ایمانی ذمہ داریوں میں سے ہے۔
علاوہ از این ہم سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں اور خود مختاری کے تحفظ اور دفاع کی بھی حمایت کرتے ہیں، اس لیے کہ یہ ہر آزاد ملک کا فطری حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری اور دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔سعودی وزیر دفاع نے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو درست قرار دیا اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور اس میں اس کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief meets saudi deputy defence minister reiterates support for ksa in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply