بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پر فوجی سربراہ جنرل راحیل کا اظہار تشویش

راولپنڈی:پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے امریکہ کے سفیر متعین پاکستان ڈیوڈ ہیل سے ملاقات کر کے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
صوبہ بلوچستان میں، جو کافی عرصہ سے پاکستان کے لیے ریڈ لائن بنا ہو اہے،افغان طالبان کے سربراہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا ڈرون حملہ پہلا حملہ ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز سے جاری ایک بیان میںکہا گیا کہ فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ خود مختاری کی خلاف ورزی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کھٹاس پیدا کرنے اور علاقائی استحکام کے لیے جاری امن عمل کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گی۔
جنرل راحیل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں، کامیابی اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ہیل نے فوجی سربراہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔ جس میں بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے بعد کی پیدا شدہ صورت حال پر غور و خوض کیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief expresses serious concern over us drone strike in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply