جنرل راحیل نے پی آئی اے طیارے کے حملہ آور وں سمیت 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے 9نہایت خطرناک دہشت گردوں کی ، جن میں 2014میں پشاور ہوائی اڈے پر اترنے والے پی آئی اے کے ایک طیارے پر فائرنگ کی تھی،سزائے موت کی توثیق کر دی۔
طیارے پر فائرنگ میں ایک خاتون مسافر ہلاک اور دو فلائنگ اسٹیورڈ زخمی ہو گئے تھے۔اس طیارے پر ،جو ریاض سے آیا تھا، جس وقت فائرنگ کی گئی تو اس میں 196مسافر سوار تھے۔ان دہشت گردوں کی کوشش تھی کہ کسی طرح وہ ایندھن کی ٹنکی اور کاک پٹ کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں کیونکہ ان کا مقصد پائلت کو ہلاک کر کے طیارے کو دھماکہ سے اڑانا تھا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ جن لوگوں نے دہشت گردی کی وحشیانہ اور بہیمانہ کارروائیاں کر کے بے قصور شہریوں کو ہلاک کیا، لیوی کے اہلکاروں کو تہ تیغ کیا اور مسلح افواج کے لوگوں پر حملے کیے انہیں سزائے موت دی جائے گی۔
ان مجرموں پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلا تھا۔تمام قصور واروں نے مجسٹریٹ اور ذیلی عدالت میں اقبال جرم کر لیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief confirms death sentences of pia plane shooter eight others in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply