جنرل راحیل نے مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی

راولپنڈی: (یو این آئی ) پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 10 خطرناک مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی، بے قصور شہریوں اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث خطرناک 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے وہ تعلیمی اداروں اور مواصلاتی بنیادی ڈھانچوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔
جن مجرموں کی سزائے موت کی تصدیق کی گئی ہے ان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہاپسندحنیفہ ولد عمر زرین، کالعدم لشکر اسلام کا دہشت گرد تیراہ گل ولد خان ، تیراہ گل کا ساتھی محمد ولی ولد فولاد خان،خیال جان ولد سیال جان اورپایو جان ولد اصل جان نیز کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گردخائستہ محمد ولد عبدالجلیل، علی رحمٰن ولد حبیب الرحمٰن، فضل علی ولد واحد ، نثار ولد دم ساز خان شامل ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief confirms death sentences for 10 militants in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply