کسی نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا :جنرل باجوہ

اسلام آباد: فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے سختی کے ساتھ ساتھ پاکستانی فوج دشمن کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی غلطی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے بھی تیار ہے ۔
انہوں نے ہندوستانسمیت پاکستان کے دیگر داخلی اور بیرونی دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کی صورت میں دشمن کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنر ل باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں اور خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں لیکن عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو ا نہایت افسوسناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور خطے میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed forces fully capable of responding to all internal external threats gen bajwa in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply