یوم پاکستان پر ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارہ دلانے کا عزم

اسلام آباد:ملک کو دہشت گردی سے پاک ،پائیدار اقتصادی نمو اور سیاسی استحکام لاکر اسے مضبوط تر بنانے کے عزم کے ساتھ قوم نے بدھ کے روز یوم پاکستان منایا ۔ 1940کے اس تاریخی واقعہ کی، جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک کے مطالبہ میں لاہور قرار داد منظور کی گئی تھی ، یاد میں منا ئے جانے والے اس دن کاخیر مقدم وفاقی دارلخلافہ میں 31توپوں اور صوبائی دارالحکومت میں21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
اس دن کے خاص پروگراموں میں مشترکہ فوجی پریڈ بھی تھی جو اسلام آباد میں شکر پریاں پہاڑیوں کے قریب پریڈ گراو¿نڈ میں ہوئی۔تقریب کے اسٹیج سے پاکستان کے صدر ممنون حسین، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریڈ دیکھی۔بعد ازاں فضائیہ کے سربراہبھی پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed forces display military might on pakistan day in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply