عارف علوی کی حلف برداری: پاکستان کے باقاعدہ 13ویں صد ر بن گئے

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب صدر عارف علوی نے عہدے و رازداری کا حلف اٹھا لیا۔ انہیں پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارف نے حلف دلایا۔

تقریب حلف برادری میں رخصت پذیر صدر ممنون حسین، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، ان کے کابنی رفقاءوزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزایر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چودھری،وزیر تعلیم شفقت محمودسمیت تمام وزرائ، ارکان پارلیمنٹ،ججز اور غیر ملکی سفراءمتعین پاکستان نے شرکت کی۔

حلف برداری کے فوراً بعد حلف نامے پر دستخط کرتے ہی صدر کے طور پر عارف علوی کے دستخط کرتے ہی بطور صدر ممنون حسین کی پانچ سالہ میعاد کا اختتام ہو گیا۔

قبل ازیں ہفتہ کی شام میں صدر ممنون حسین کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔تقریب حلف برداری کے بعد ہر خاص و عام کے لیے اعلان کیا گیا کہ ڈاکغٹر عارف علوی نے صدر مملکت کے حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے اور اب وہ ملک کے 13ویں صد ہوگئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arif alvi takes oath as 13th president of pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply