پی ٹی آئی کے عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عارف علوی حزب اختلاف مائنس پی پی پی کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان اور پی پی پی کے امیدوار اعتزاز احسن کو شکست دے کر پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہو گئے۔

مولانا فضل حزب اختلاف کی چار پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)،عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار تھے۔قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران زبردست جوش و خرش دکھائی دیا۔سنیٹر فیصل جاوید ووٹ ڈالنے والے آخری ووٹر تھے ۔ ان کے ووٹ ڈالتے ہی پولنگ کا وقت ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا ۔

اوروقت ختم ہونے کے 15منٹ بعد ہی ڈاکٹر عارف عولوی۔ مولانا فضل الرحمٰن عرف مولانا ڈیزل اور اعتزاز حسین کی قسمت کا فیصلہ سنائے جانے کے لیے ووٹوںکی گنتی شروع کر دی گئی۔

یہ بات پہلے ہی یقینی محسوس کی جارہی تھی کہ حزب اختلا ف میں مشترکہ صدارتی امیدوار کے نام پر اختلاف اور حزب اختلاف میں اختلاف رائے ہوجانے کے باعث حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار کے مقابلہ پر حزب اختلاف سے دو امیدواروں کے آجانے سے پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو قصر صدارت میں قدم رنجہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

اگرچہ جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن حزب اختلا ف کے مشترکہ امیدوار تھے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے ان کے نام کو منظور ی دینے سے انکار کر دیا اور اعتزاز احسن کو اپنا امیدوار بنا کر لے آئی۔نتیجہ میں ہم تو ڈوبے ہیں صنم ۔ پرتم کو بھی لے ڈوبیں گے کے مصداق خود جیتے اور نہ حزب اختلا ف کی باقی پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار کو جیتنے دیا۔

قومی اسمبلی میں424ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عارف علوی کو212ووٹ ملے جب کہ ان کے قریبی حریف مولانا فضل الرحمٰن کو131اور پی پی پی کے اعتزاز احسن کو81ووٹ ملے۔6ووٹ مسترد ہوئے۔

پنجاب اسمبلی میں354میں سے351نے ووٹ دیا،سندھ اسمبلی میں 163میں سے158نے ووٹ ڈالے جس میں سے 100ووٹ اعتزاز احسن کو اور56ووٹ عارف علوی کو ملے ،بلوچستان اسمبلی میں61میںسے60نے ووٹ ڈالا جس میں سے عار علوی کو 46اور مولانا فضل کو15ووٹ ملے۔ اعتزاز کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا کیونکہ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا کوئی رکن نہیں ہے۔ اور خیبر پختون خوا اسمبلی کے112میں سے111نے ووٹ ڈالا۔جس میں عارف علوی کو41ووٹ ملے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arif alvi elected 13th president of pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply