ہندوستانی پھل وترکاری کی درآمد پرعرب پابندی سے پاکستان کے وارے نیارے

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمپرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر وحید احمد کے مطابق ہندوستان کے شہر کیرل میں ہلاکت خیز نیپاہ وائرس کے پھوٹ پڑنے کے باعث عرب خلیجی ممالک کے ذریعہ ہندوستانی پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات پرپابندی عائد کر دیے جانے کے بعد پاکستان کی عرب ملکوں کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات دوگنی ہو سکتی ہے۔

30مئی کو کویت نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے نقش قدم چلتے ہوئے ہندوستان سے تااطلاع ثانی پھل و ترکاری کی درآمدات بند کر دی۔ ہندوستانی ابلاغی ذرائع کے مطابق یہ مرض ابھی تک18افراد کو لقمہ اجل بنا چکا ہے۔

جبکہ تقریبا 2000طبی نگرانی میں ہیں ۔احمد نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی منڈیوں میں پہلے ہی کافی جگہ بناکر اپنی موجودگی کا احساس دلائے ہوئے ہے ۔اور ہندوستانی مصنوعات پر پابندی لگ جانے کے بعد پاکستانی برآمدات دوگنی ہو سکتی ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arab ban on indian fruits vegetables seen benefitting pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply