ملٹری اسکول کے بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق آرمی پبلک اسکولشہداءفورم کے صدر اور مرکزی درخواست گزار فضل خان نے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔ جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ احسان اللہ احسان کو اے پی ایس کے بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ احسان اللہ احسان نے کچھ روز قبل خود کو پاک فوج کے حوالے کیا ہے۔ پاک فوج سمیت دیگر ادارے گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردانہ کارروائیوں ملوث دہشت گرد کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔رٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں ہونے والے حملے کے اگلے روز احسان اللہ احسان نے سفاکانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔
لیکن بدقسمتی سے احسان اللہ احسان کے ساتھ ملزم جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا اور اسے ایسے پیش کیا جارہا ہے جیسے وہ معصوم اور بے خبر شخص ہے جس کا برین واش کیا گیا اور جس نے آرمی پبلک اسکول پر حملے اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کا نادانستہ طور پر منصوبہ بنایا۔رٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فوری انصاف کے لیے حکومت کو احسان اللہ احسان کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کا حکم دے اور قصاص اور دیت کے قانون کے تحت صرف مقتول کے وارثوں کو ملزم کو معاف کرنے کا حق ہے اس لیے ریاست کو احسان اللہ احسان کو معاف کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aps shuhada forum seeks trial punishment of former taliban spokesman ehsanullah ehsan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply