عائشہ گلالئی کے الزامات پر عمران خان کےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پارٹی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے پیش نظر الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نا اہلی کے حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی۔راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وکیل راجا محمود بشارت نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کروائی جائیں اور پی ٹی آئی سربراہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرکے قومی اسمبلی کی نشست این اے 56 میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔راجا محمود بشارت نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی کے لیے کردار بے داغ ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز خواتین کی خصوصی نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Appeal in election commission of pakistan against imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply