سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایان کے غیر ضمانتی وارنٹ معطل کر دیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کسٹم افسر اعجاز محمود قتل کیس میں راولپنڈی کی عدالت سے جاری کیے گئے ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری معطل کر دیے۔
عدالت عظمیٰ کی ایک دو ججی بنچ نے جمعہ کو وارنٹ گرفتاری کے خلاف ایان کے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے ایان کی اپیل کی سماعت کی ۔جس میں انہون نے کہا کہ جس وقت کسٹم انسپکٹر کا قتل ہوا تو ان کی موکلہ جیل میں تھی۔
کھوسہ نے وزارت داخلہ کے اہلکاروں پر الزام لگایا کہ وہ ایان کے کیس مین عدالتی احکام کی متواتر خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود ایان علی کو بیرون ملک سفر نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔
کھوسہ نے ایان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی اپیل کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے راولپنڈی کے ایس ایچ او وارث خان اور دیگر کو نوٹس بھی جاری کر دیے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Apex court suspends ayyans arrest warrants in customs inspector murder case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply