مشرف مخالف عناصر سیاسی ڈرامے بازی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ چودھری نثار

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جو کبھی سابق فوجی حکمراں کو گارڈ آف آنر پیش کرتے تھے اور آج سیاسی ڈراما رچ رہے ہیں۔
اتوار کے روز جاری کیے گئے بیان میں چودھری نثار نے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دوغلا قرار دیا اور کہا کہ پرویز مشرف کے پانچ سالہ دور اقتدار میں اسی پارٹی کی مشرف سے دانت کاٹی روٹی دوستی تھی لیکن آج وہی پارٹی ان کے بیرون ملک جانے پر احتجاج کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حالانکہ 2009میں تفتیشی کمیٹی نے بے نظیر بھٹو کے قتل میں پرویز مشرف کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا اشارہ دیا تھا لیکن اس وقت کی پی پی پی حکومت نے سابق فوجی حکمراں کے خلاف مقدمہ کی پیروی کرنے کی زحمت نہیں کی۔
نثار نے مزید کہا کہ یہ مذاق نہیں تو کای ہے کہ وہ پارٹی جو کبھی مشرف کے قدم چومتی تھی اب سیاسی ڈرامے بازی کر رہی ہے۔جبکہ ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے مشرف کا نام سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti musharraf protesters are staging political drama says nisar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply