دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا:وزیر داخلہ احسان اقبال

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ احسان اقبال کے مطابق ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ پاکستان (اے ایس پی) پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کے مرکزی عہدیداروں کی گرفتاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں ۔
چار اہم عہدیداروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا اور باقیوں کی تلاش جاری ہے۔اور امید ہے کہ جلد ہی اس تنظیم کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔ قانون کی گرفت سے کوئی دہشت گرد نہیں بچ سکے گا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت پڑھے لکھے نوجوانوں کو دہشتگردی کی لعنت سے دور کریں گے اور نیشنل ایکشن پلان کو شفاف اور یقینی بنائیں گے۔کراچی میں عید الاضحےٰ کے روز سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد ایم کیو ایم پی رہنما خواجہ اظہار الحق حسن پر قاتلانہ حملہ میں اے ایس پی کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ansarul sharia to be banned soon says ahsan iqbal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply