بلوچستان میں بندوق برداروں کی فائرنگ میں اے این پی لیڈر داؤد اچک زئی زخمی

کوئٹہ: سابق سنیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) لیڈر داؤ اچک زئی بلوچستان کے قلعہ عبداللہ ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔

لیوزی ذرائع کے مطابق بندوق برداروں نے اچک زئی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ کیلی پیر علی زئی میں اپنے گیسٹ ہاؤس میں سو رہے تھے۔مرکزی اے این پی لیڈر زمارک خان اچک زئی نے کہا کہ انہی کے اردلیوں کی بروقت جوابی کارروائی سے بندوق بردار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

داؤد اچک زئی کو فوراً کوئٹہ کے سول ہاسپٹل لے جایا گیا اور اسپتال میں ہنگامی حالات کا علان کر دیا گیا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب اچک زئی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مقامی قبائلی باشندے اور لیویز کا عملہ جائے وقوعہ پہنچ گئے اور واردات کی تحقیقات شروع ہو گئی۔

اچک زئی پر حملہ ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں پر ہونے والے حملوں کا ایک جزو ہے ۔گذشتہ ہفتہ پشاور میں ایک اے این پی لیڈر ہارون بلور تحریک طالبان پاکستان(ٹیٹی پی) کے خود کش حملہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anp leader dawood achakzai injured in balochistan gun attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply