بلوچستان کار بم دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی لیڈر اور بھائی ہلاک

ہرنائی: عوامی نیشنل پارٹی کے سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق بلوچستان کے ہرنائی ضلع میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبد الرزاق اور انکے بھائی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کار بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔
ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچک زئی نے بتایا کہ عبد الرزاق اپنے بھائی کے ہمراہپشین میں ایک عوامی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ دہشت گردوں کے ذریعہ بچھائے گئے دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑائے جانے سے ان کی کار کے پراخچے اڑ گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہہلاک ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سی پیک کا منصوبہ تکمیل ہونے کے بعد بلوچستان کے علاقے میں ملک دشمن عناصر کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جن میں اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں اِن کارروائیوں میں ملوث ہیں۔یہ دونوں پشین میں تاج لالہ اسٹیڈیم میں ہونے والے جس پارٹی اجلاس میںجا رہے تھے اس میں پارٹی سربراہ اسفند ولی خان اور دیگر پارٹی لیڈروں کی آمد بھی متوقع تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anp leader abdul razzak brother killed in balochistan blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply