پاکستان میں خود کش دھماکہ،اے این پی امیدوار سمیت20ہلاک ، درجنوں زخمی

اسلام آباد: ابھی 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے فوج کے ترجمان میجر جنرل اصف غفور کے انتباہ اور دہشت گردانہ حملوں کے خدشات کے اظہار کو چند گھنٹے بھی نہیں گذرے تھے اور انتخابی مہم نے بھی زور نہیں پکڑا تھا کہ انتخابی تشدد کے عفریت نے اس طرح انگڑائی لی کہ پہلی واردات میں ایک امیدوار سمیت20افراد کی جان لے لی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان ذوالفقار علی بابا خیل نے بتایا کہ اس دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد اس وقت بڑھ کر20ہو گئی جب درجنوں زخمیوں میں سے مزید6نے رات دیر گئے دم توڑ دیا۔

پولس کے حوالے سے علم ہوا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی امیدوار و مقامی سیاسی لیڈر ہارون بلور کی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ ہو رہا تھا کہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ کر کے اڑا لیا ۔

جس میں پارون بلور سمیت کم ا زکم14افراد ہلاک اورکم و بیش65دیگر زخمی ہو گئے۔پولس نے بتایا کہ مسٹر بلور جلسہ گاہ کے باہر جیسے ہی کار سے نمودار ہوئے خود کش بمبار نے ایک ہاتھ کے فاصلہ سے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔پولس افسر شفقت ملک نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خود کشھ دھماکہ ہی تھا اورہارون بلورکو ہی نشانہ بنا کر کیاگیا تھا۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس خود کش حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ اے این پی 2013کے انتخابات میں بھی طالبان کا اصل نشانہ رہی تھی۔ہارون بلور خیبر پختون خوا صوبہ میں ذی اثر سیاسی خاندان کے چشم و چراغ تھے ۔ ان کے والد بشیربلور بھی2012میں خود کش دھماکہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

Title: anp candidate among 20 killed in suicide blast in peshawar in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply