مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ، انسداد منشیات محکمہ کا افسر ہلاک،تحصیلدار سمیت تین زخمی

پشاور: سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی عنبر تحصیل میں ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا جس میں انسداد منشیات فورس(اے این ایف) کا ایک اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں ایک سیاسی تحصیلدار بھی شامل ہے۔سیاسی انتظامیہ کے اہلکاروں کے مطابق تحصیلدار فراموش خان اے این ایف کانسٹبل اور دو سماجی کارکنوںکے ساتھ عنبر تحصیل میں انسدا د افیم مہم کی قیادت کر رہا تھا کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی ۔ جس میں اے این ایف کانسٹبل ہلاک اور تحصیلدار فراموش اور اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو غلنائی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔فوری طور پر اس دھماکہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anf official killed in mohmand ied blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply