یمن کے سفیر متعین پاکستان کی وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیرناصر جنجوعہ سے ملاقات

اسلام آباد: یمن کے سفیر متعین پاکستان محمد مطہر العشابی نے یہاں وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
یمن کے سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر کو یمن میں سلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے پاکستان کی طرف سے یمن کے عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یمنی طلباءکیلئے مزید وظائف کی خواہش کا اظہار کیا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کی عوام کی طرف سے یمن کے مشکلات کا شکار عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان یمن کے مسئلے کے اقوام متحدہ کے عمل اور جی سی سی ڈیل کے تحت اور پاکستان کی پارلیمان کی قرارداد کے مطابق پرامن حل کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں طرفین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ambassador of yemen calls on nasser janjua in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply