ایم کیو ایم سربراہ الطاف امریکہ جا کر پاکستان میں حقوق انسانی کی پامالی کو اجاگر کریں گے

واشنگٹن: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم )کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ اکتوبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور وہاں لوگوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کے خلاف کیسی کیسی کارروائیاں کر کے حقوق انسانی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
ہفتہ کی سہ پہر میں وائٹ ہاؤس کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر حسین نے امریکی انتظامیہ کو بھی تلقین کی کہ ان کے ملک میں حقوق انسانی کی پامالی دیکھنے کے لیے مشاہدین کا ایک وفد پاکستان بھیجے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دیگر ممالک میں نہ صرف مشاہدین بلکہ فوج بھی بھیجتا ہے اس لیے وہ کم از کم مشاہدین کو ہی پاکستان بھیج دے۔ایم کیو ایم نے اپنے سالانہ20ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اس اواخر ہفتہ میں پورے امریکہ سے سیکڑوں پارٹی کارکنوں کو واشنگٹن میں جمع کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Altaf to visit us to highlight rights violations in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply