الطاف حسین نے تمام ایم کیو ایم ممبران اسمبلی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی

کراچی:ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت والی متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) پاکستان پر ان سے غداری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے اپنی پارٹی سے وابستہ ممبران اسمبلی کو انتباہ دیا کہ اگر انہون نے ان کی ہدایت پر اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے حلقے والے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کر دیں گے۔
دو ہفتہ قبل مسٹر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک صوتی پیغام ڈال کر ایم کیو ایم کے مبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کہا تھا کیونکہ وہ ان کے نام پر(الطاف) منتخب ہوئے تھے۔
لیکن اس صوتی پیغام کی صداقت پر سوال کھڑے ہو گئے تھے جس پر لندن مقیم ایم کیو ایم قیادت نے وعدہ کیا تھا کہ تما غداروں کو منھ توڑ جواب دینے کے لیے مسٹر حسین کا ویڈیو بیان جاری کیا جائے گا۔جمعرات کو ایم کیو ایم لندن نے یو ٹیوب اور ڈیلی موشن پر 81منٹ کی ایک کلپ بھیجی جس میں مسٹر حسین کو 42منٹ تک اپنے کارکنوں سے خطاب کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Altaf releases video asks mqm legislators to resign in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply