ایم کیو ایم سربراہ الطاف حسین نے پارٹی امور رابطہ کمیٹی کو سونپ دیے

لندن: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم ) کے سربراہ الطاف حسین نے اپنی خرابی صحت کے باعث پارٹی امور رابطہ کمیٹی کے حوالے کر دیے۔ ایم کیو ایم ترجمان واسع جلیل نے ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر الطاف نے صحتیاب ہونے تک پارٹی امور سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے واسع جلیل سے ٹوئیٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم لیڈر فاروق ستار اور دیگر ایم کیو ایم کارکنان کے بیانات کی روشنی میں وہ نو تنظیم، پالیسی سازی اور دیگر فیصلے کرنے کا کلی اختیار رابطہ کمیٹی کو سونپ رہے ہیں۔انہون نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ وہ وہ اپنی صحتپر مکمل توجہ دیںگے۔
الطاف حسین نے کہا کہ پارٹی کے خلاف دن رات سازشوں ، کارروائیوں اور پارٹی کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان پر مظالم کی آئے روز سننے میں آنے والی داستانوں سے وہ سخت ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور تکلیف دہ بیانا دے دیے۔
انہون نے اپنے ان بیانات پر یہ کہتے ہوئے اظہار پشیمانی کیا کہ وہ پاکستان مخالف اپنے بیانات کے باعث پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح ہونے پر معافی کےخواستگار ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Altaf hands over party affairs to rabita committee will focus on health in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply