پی پی پی نے وزارت عظمیٰ کا مقابلہ عمران خان کے حق میں یکطرفہ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیرمین عمران خان کا وزیر اعظم کے طور پربلا مقابلہ جیسا انتخاب اس وقت یقینی ہو گیا جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے ہونے والی ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا۔

پی پی پی نے اس قول و قرار کے باوجود کہ وہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے شانہ بشانہ اور ہم آہنگ رہے گی، اس وقت اس فیصلہ کا اعلان کیا جب پی ایم ایل این نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بدلنے کا اس کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔

پی پی پی کے علاوہ جماعت اسلامی نے بھی جس کا محض ایک ہی ممبر ہے اور جس نے چار مذہبی جماعتوں پر مشتمل متحدہ مجلس عمل( ایم ایم اے) کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑا تھا،ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کیا۔

جماعت اسلامی نے یہ اعلان ایم ایم اے کی اصل پارٹی جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ۔ایف)کے اس بیان کے باوجود کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں ہوئے کثیر جماعتی اجلاس میں کیے گئے فیصلہ کے مطابق پی ایم ایل این کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینا چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alliance unravels as ppp refuses to vote for shahbaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply