گوادار ہوٹل آپریشن میں تینوں حملہ آوردہشت گرد ہلاک،پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کی چوتھی عمارت تباہ

کوئٹہ/گوادار:سنیچر کی شب دہشت گردانہ حملے کے دوران رات بھر دھماکوں اور آتشزدگی کی لپیٹ میں رہنے کے باعث گوادار میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کی عمارت کو زبردست نقصان پہنچا۔سیکورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل کی چوتھی منزل تک پہنچنے کے تمام راستوں پر دھماکہ خیز مواد بچھا دیا تھا اور راکٹوں سے بھی حملہ کیا جس سے ہوٹل کی چوتھی منزل بری طرح تباہ ہو گئی۔

حملہ آوروں اور سلامتی دستوں کے درمیان تصادم میں گراؤنڈ فلور اور دیگر تین منزلوں کو بھی نقصان پہنچا۔اسی دوران انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سلامتی دستوں کی کارروائی حملہ آور تینوں دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ مکمل ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی لاشیںشناخت کے لیے رکھ دی گئی ہیں۔کارروائی کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو گئے جن میں چار ہوٹل ملازمین اور ایک پاکستانی بحریہ کا سپاہی شامل ہے۔ جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت دو آرمی کیپٹن ، دو بحریہ کے سپاہی اور دو ہوٹل ملازمین کے طور پر کی گئی ہے۔

سیکورٹی گارڈ نے داخلی دروازے پر دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن دہشت گرد اوپری منزلوں پر جانے پر بضد تھے اور جب سیکورٹی گارڈ نہیں پگھلا تو انہوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اوپری منزلوں کی جانب دوڑتے ہوئے دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ بھی کرتے رہے۔جس میں ہوٹل کی تین ملازمین فرہاد، بلاول اور اویس ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All 3 terrorists killed as security operation completed at pc gwadar ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.