سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا مغوی بیٹا افغانستان سے بازیاب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئیٹر پر اعلان کیا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا علی رضا گیلانی افغانستان کے غزنی صوبہ سے بازیاب ہو گیا۔پی پی پی چیرمین نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم کو افغان سفیر متعین پاکستان سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں یہ خوشخبری سنائی گئی کہ ایک کامیاب کارروائی میں حیدر علی گیلانی کو بر آمد کر لیا گیا ہے۔
علی حیدر کو 9مئی 2013کو ملتان میں بندوق برداروں نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ ملتان کے فرخ ٹاو¿ن میں مٹی تال روڈ پر اپنے ایک حامی کی رہائش گاہ کے باہر ایک نکڑ جلسہ کر کے واپس جا رہے تھے۔اغوا کی اس کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے پر حیدر کے دو ساتھیوں کوبندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کرد یا تھا۔علی حیدر کا اس وقت اغوا ہوا تھا جب وہ ملتان میں پی پی پی 200 حلقہ سے عام انتخابات لڑ رہے تھے۔یہ خبر مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے پانچ سال قبل اغوا کیے گئے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد آئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ali haider gilani recovered from afghanistan after three years in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply