علاءالدین مری بلوچستان کے کارگذار وزیر اعلیٰ مقر رکر دیے گئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علاءالدین مری کو بلوچستان کا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا۔کمیشن کے ایڈیشنل سکریٹری اختر نذیرنے یہاں ایک پریس کانفرنس میں مری کے نام کا اعلان کیا۔

مری کا نام اس عہدے کے لیے نامزد کیے گئے افراد کی فہرست میں سے،جو سردار شوکت عزیز پوپل زئی، علاءالدین مری اسلم بھوٹانی اور جہانگیر اشرف قاضی پر مشتمل تھی،منتخب کیا گیا۔

شوکت پوپل زئی اور علاءالدین کا نام حکومت نے اور بھوٹانی اور قاضی کا نام حزب اختلا ف نے تجویز کیا تھا۔لیکن جب ان چاروں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے لیے طلب کی گئی میٹنگ میں تشکیل کردہ کمیٹی کا کوئی فرد نہیں پہنچا تو بلوچستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alauddin marri named interim cm balochistan by ecp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply