صدارتی الیکشن ضمیر کی آواز پر ووٹ کی مدد سے جیت جاؤں گا: پی پی امیدوار اعتزاز کو امید

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما اور4ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن نے اظہار امید کیاہے کہ ضمیرکی آواز پر ووٹوں کی مدد سے وہ الیکشن جیت جائیں گے۔

صدر کے عہدے کے لیے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفترکے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعتزاز نے کہا کہ معاملہ اگر بجٹ، کوئی آئینی ترمیم یا وزیر اعظم اور وزراءاعلیٰ کے انتخاب کا ہو تو آئین کی رو سے ہر قانون ساز پارٹی پالیسی پر کاربند رہنے کا پابند ہے ۔

لیکن صدر کا انتخاب ضمیر کے ووٹ پر ہے اور ہر قانون ساز اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دینے کے لیے آزاد ہے۔ لہٰذاانہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جمیعت علمائے اسلام فضل(جے یو آئی۔ ایف) کے اراکین انہیں ووٹ دیں گے۔

پی پی پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ جے یو آئی ایف کے سربراہ فضل الرحمٰن ان کے حق میں دعویداری سے دستبردار ہو جائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aitzaz ahsan hopeful of winning presidential election with vote of conscience in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply