بند کمرے میں پوچھ گچھ سے نواز شریف کو ہی فائدہ پہنچے گا: اعتزاز احسن

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے سنیئر لیڈر اورسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل و عیال و اعزا و اقارب کے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی)کی بند کمرے میں انکوائری سے نواز شریف کو ہی فائدہ پہنچے گا۔اور یہ سب محض خانہ پری کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بند کمرے میں نہیں بلکہ اوپن ائیر انکوائری کرے، بند کمرے میں انکوائری شریف خاندان کے حق میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 ماہ سے سن رہے ہیں کہ شریف خاندان نے تین نسلوں کا حساب دیا مگر یہ بات واضح ہے کہ شریف خاندان کے پاس قطری خط کے سوا کوئی جواب موجود نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف صرف یہ بتائے کہ ان کے پاس لاہور میں 250 ایکڑ زمین کہاں سے آئی اور لندن میں فلیٹ کیسے خریدے۔چنانچہ ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز کو چھے گھنٹے بیٹھانے کی ضرورت نہیں تھی جبکہ یہ معاملہ تو ڈیڑھ گھنٹے میں حل ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے بینچ پر الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی پرزور کوششش کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aitzaz ahsan believes jits inquiry behind closed doors benefit pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply