پاکستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایر مارشل اصغر خان انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ ریٹائرڈ ایر مارشل اصغر خان طویل علالت کے بعد جمعہ کو انتقال کر گئے۔ وہ96سال کے تھے۔اصغر خان 35سال کی عمر میں فضائیہ کے سربراہ بننے والے سب سے کم عمر سربراہ تھے۔
ان کی تدفین ایبٹ آباد میں ہفتہ کے روز عمل میں آئے گی۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹر پر بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام ڈالا جس میں جنرل باجوہ نے اصغر خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں قابل تقلید قرار دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایر مارشل اصغر خان کو ان کی خدمات اور ایک مضبوط پاکستانی فضائیہ کی بنیاد ڈالنے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ بزرگ و برتر ان کی روح کو سکون بخشے۔آمین۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air marshal asghar khan passes away in islamabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply