پاکستانی فضائیہ کے نئے سربراہ مجاہد انور خان نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: ایر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایر ہیڈ کوارٹرمیں تبدیلی کمان کی ایک پر وقار تقریب میں پاکستان فضائیہ (پی اے ایف) کی کمان سنبھال لی۔ سبکدوش ایر چیف سربراہ سہیل امان نے جے ایف تھنڈر طیاروں کی جانب سے سلامی لینے کے بعد ایر مارشل خان کو رینک لگائے۔ایر مارشل خان کو جمعہ کے روز وفاقی حکومت نے پاکستانی فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایر چیف مارشل امان نے کہا کہ پی اے ایف نے ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوںمیں ملک کا دفاع مستحکم ہوا ہے اور فضائیہ پوری طرح سے خود کفیل ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی اے ایف کی خدمت کرنا میرے لیے باعث صد افتخار ہے۔ انہوں نے افسران کو نصیحت کی کہ متحد رہیں اور ملک کے تحفظ و دفاع کے کے لیے جانفشانی و تندہی سے لگے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستانی فضائیہ کے تعاون اور قربانیاں دنیا کی دیگر فضائیہ سے کہیں بڑی ہیں۔مجاہد انور خان کو دسمبر1983میں پی اے ایف کی جی ڈی (پی ) برانچ میں پہلی کمیشن ملا تھا۔پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں تربیت حاصل کرنے کے دوران نئے ایر چیف کو بہترین پائلٹ ہونے کا اعزاز ،تیغ شجاعت اورچیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی گوڈ میڈل سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔

Title: air chief marshal mujahid anwar takes over command of paf | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply